فیض اللہ بن سید محمد بن پیر محمد بن احمد بن شیخ جنید ارض رومی: فیضی کے نام سے مشہور تھے۔عالم فاضل،مفسر،فقیہ اور صوفی تھے۔شیخ الاسلام کے بلند عہدے پر فائق رہے ربیع الآخر ۱۱۱۵ھ میں شہید ہوئے۔آپ کی بہت سی تصانیف ہیں جن میں اذکار الابکارک فے ورد العشی والاسحار،تعلیقات علیٰ شرح عقائد،حواشی علیٰ تفسیر بیضاوری،حاشیہ علیٰ تفسیر سورۃ النساء العصام،ریاض الرحمہ،لطارف نامہ، نصائح الملوک اور فتاویٰ فیضیہ مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)