عبد العزیز بن عبد الرحمٰن ابراہیم بن محمد بن عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ عقیلی حلبی المعروف بہ ابن الدیم: قاہرہ میں ۸۱۱ھ میں پید اہوئے اور وہیں نشو و نما پایا اور مختلف علوم میں کامل مہارت حاصل کی یہاں تک کہ فقیہ فاضل،محدث متجر ہوئے۔عراقی اور برمادی او ابن جرزی نے آپ کو حدیث کو فقہ کے شیوع کی اجازت دی اور آپ نے حلب میں اپنا وطن اختیار کیا پھر قاہرہ میں بودوباش کی،مکہ معظمہ کا حج کیا اور بیت المقدس کی بھی زیارت کی اور ۸۸۲ھ میں وفات پائی۔ ’’محدث بے شائبہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)