عبدالعزیز بن عبد السید عبد العزیز بن محمود خوارزمی: ۶۲۷ھ میں پیدا ہوئے۔ابو خلیفہ کنیت تھی۔بڑے عالم فاضل جامع معقول و منقول تھے اور ابو الرجاء مختار بن محمود زاہدی آپ کے ہم عصروں میں سے تھے اور آپ کی بڑی تعریف کیا کرتے تھے،ابو العلاء نے اپنی معجم میں آپ کا ذکر کیا۔وفات آپ کی بقول علی قاری۶۸۴ھ کو قدس میں ہوئی۔’’ایز پرست‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ