عبد الغنی بن اسمٰعیل بن عبد الغنی نابلسی دمشقی: عالم محقق،فاضل مدقق تھے۔علوم وفنون اپنے ملک کے علماء و فضلاء سے حاصل کیے اور اپنے چشمۂ فیض سے ایک جماعتِ کثیرہ کو سیراب کیا۔کتاب نہایۃ المراد شرح ہدیۃ ابن العماد اور خلاصۃ التحقیق فی مسائل التقلید والتلفیق اور لؤ لؤ المکنون فی الاخبار عما سیکون اور غایۃ الوجازہفی تکرار الصلوٰۃ علی الجنازہ وغیرہ تصنیف کیں اور ۱۱۴۴ھ میں وفات پائی۔ ’’محقق مذہب حنفی‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)