عبد الحکیم بن علی قسطمونی: شہر قسطمون میں پید اہوئے اور وہیں نشو و نما پایا پہلےوہاں کے علماء سے پڑھتے رہے پھر علاؤ الدین عربی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بعد ان کی وفات کے شام اور مصر کو تشریف لے گئے اور وہاں کے علماء و فضلاء سے استفادہ کیا اور حج کر کے بلادِ عجم میں آئے اور وہاں کے علماء سے پڑھا پھر روم کو واپس ہوئے اور سلطان سلیم خاں نے آپ کو مختلف فنون میں مضبوط دیکھ کر خاص اپنا امام و مصاحب بنایا۔وفات آپ کی ۹۲۲ھ میں ہوئی۔’’تاج ادبستان‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)