عبد اللہ بن ادریس بن یزید بن عبد الرحمن اودی کوفی: فقیہ عابد ، محدث ثقہ تھے ۔کنیت ابو محمد تھی ۔ ہر ایک چیز میں امام ابو حنیفہ سے روایت کی اور نیز اپنے باپ وابن سعید و اعمش و ابن جریح و ثوری اور شعبہ سے سنا اور آپ سے امام مالک و ابن مبارک و امام احمد نے روایت کی ۔ کہتے ہیں کہ جب آپ مرنے لگے تو آپ کی لڑکی نے رونا شروع کیا، آپ نے فرمایا کہ مت رو کیونکہ میں نے اس مکان میں چار ہزار بار قرآن کا ختم کیا ہے۔ آپ نے کچھ اوپر ستر سال کی عمر میں ۱۹۲ھ میں وفات پائی ۔آپ سے اصحاب صحاح ستہ نےتخریج کی۔’’عزیز زماں ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)