عبداللہ بن کعب بن مالک ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعبداللہ بن کعب سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نے
فرمایا،اےگروہِ مہاجرین(حضورنےاس دن سرپرپٹی باندھ رکھی تھی)میں دیکھ رہاہوں کہ تمہاری نفری بڑھنا شروع ہوگئی ہےاورانصاروہ لوگ ہیں جنہوں نےمجھےاپنےہاں پناہ
دی،پس تمہیں چاہئیےکہ ان کے شرفاکی عزت کرواوران کے خطاکاروں سےدرگزرکرو،دونوں نےذکرکیاہے۔