عبداللہ بن محمدبن حنفیہ ایک انصاری سے،ابواحمدنےباسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےابنِ کثیر سے، انہوں نےاسرائیل سے،انہوں نےعثمان بن مغیرہ سے،انہوں نےسالم بن ابوالجعدسے،انہوں نےعبداللہ بن محمد بن حنفیہ سےروایت کی،کہ میں اورمیراوالداپنےایک انصاری رشتہ دار کی عیادت کے لئے گئے،اتنے میں نمازکاوقت ہوگیا،توانصاری نے اپنی کنیزسےکہا،کہ ہمیں خالص پاکیزگی اوراستراحت لاکردو،ہم نے اس چیزکوناپسندکیا،ہمارےمیزبان نے کہا،میں نے رسول اکرم کوفرماتےسُنا،اے بلال،ہمیں نمازسے استراحت دے،نیزمحمدبن حنفیہ نے اپنے سُسرال کے ایک عزیزنے جس کاتعلق بنواسلم سےتھا،روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص نے جان بوجھ کرمجھ سے کوئی جھوٹ منسوب کیاوہ اپناٹھکانہ جہنم میں بنالے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔