صلاح الدین عبداللہ بن محمد بن ابراہیم بن غنائم بن وافد صالحی المعروف بابن مہندس مؤرخ تھے۔۶۹۱ھ میں پیدا ہوئے۔قاہرہ میں رہائش اختیار کرلی۔ ۷۶۹ھ میں وفات پائی۔ان کی تصنیف تاریخ کبیر لفقہاء الحنفیہ مشہور ہے،ان کے والد شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن ابراہیم بن غنائم بن مہندس(ولادت ۶۶۵ھ،وفات ۷۳۳ھ)محدث اور عالم فاضل تھے۔
(حدائق الحنفیہ)