عبداللہ بن سعدایک صحابی سے،یحییٰ بن محمودنےکتابتہً باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوعمروعثمان بن سعیدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ رازی سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےعبداللہ بن سعدسےروایت کی کہ انہوں نے بخارامیں ایک آدمی کوسفیدخچرپرسواردیکھا، اس نےسیاہ ریشم کی پگڑی باندھی ہوئی تھی،کہتاتھاکہ حضورِاکرم نے مجھے یہ پگڑی عطاکی ہے۔