عبداللہ بن شیخ الاسلام شمس الدین بی عبداللہ محمد یعری: ابو العزم کنیت: جمال الدین لقب تھا۔۸۰۵ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل،فقیہ کامل تھے۔۸۶۷ھ میں قضاء قدس اور رملہ کی اپ کو دی گئی اور پھرقضاء شہر خلیل کی بھی اضافہ کی گئی۔ قدس میں ماہ ربیع الاول ۸۷۸ھ میں فوت ہوئے۔’’شیرازۂ دانش‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)