عبد اللطیف بن شمس الدین ابی عبداللہ محمد دیری: زین الدین لقب تھا اعیان ورکان فقہاء میں سے عدول و مقبول تھے۔آپ نے اپنے چچا کے بیٹے تاج الدین دیری سے حکم کی نیابت حاصل کی اور ۸۷۰ھ میں وفات پائی۔آپ کا ایک بیٹا شیخ شرف الدین یوسن فضلاء زمانہ میں سے تھا جو آپ سے پہلے مرگیا اور دوسرا بیٹا زین الدین عبد القادر بھی بڑا عالم فاضل متواضع تھا جو ۵؍رمضان ۸۸۵ھ کو فوت ہوا۔
(حدائق الحنفیہ)