عبدا لقادر بن شیخ عبداللہ عیدروس یمنی حضرموتی ہندی: ابو بکر نیت محی الدین لقب تھا،پنجشنبہ کے روز ۲۰؍ماہ ربیع الاول ۹۷۸ھ کو شہر احمد آباد واقع ہندوستان میں پیدا ہوئے اور اپنے ملک کے علماء و فضلاء دوردراز سے مختلف علوم و فنون حاصل کرتے متفق علیہ عالم و فاضل ہوئے اور جو جو علوم عجیبہ و فنون غریبہ آپ کو مختلف مشائخ سے حاس ہوئے ان کو بذریعہ تصنیف و تالیف کے نشر کیا اور کثرت سے تسنیفات کی جن میں سے الفتوحات القدسیہ فی الخرقۃ العبدروسیہ، الحدائق الخضرۃ فی سیرۃ النبی واصحابہ العشرہ،المنتخب المصطفیٰ الیٰ معفۃ لمعراج،الانموذ ج اللطیف فی اہل بدر الشریف،اسباب النجاۃ والنجاح فی اذکار المساء والصباح،الحواشی الرشیقۃ علی العروۃ الوثیقۃ،منح الباری بختم البخاری، کی تعریف الاحیاء لفاضائل الانبیاء،عقد اللال بفضائل الآل،بغیۃ المستفید بشرح تحفۃ المرید،النفحۃ الغبریۃ فی شرح التبین العذبیۃ،غایۃ القرب فی شرح نہایۃ الطلب،اتحاف اخواب الصفا بشرح تحفۃ الظرفاء،صدق الوفاء بحق الاخاء،النور السافر فی اخبار القرآن العاشر،وغیر ذلک مشہور و معروف ہیں[2]۔وفات آپ کی احمد آباد میں ۱۰۳۸ھ میں ہوئی۔’’شریعت پناہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ عبدالقادر بن شیخ بن شیخ عبداللہ العیدروس۔(النور السافر) (مرتب)
2۔ نیز ایۃ الکرسی تفسیر الفتح القدسی کے نام سے لکھی جس کا قلمی نسخہ بہاء لائبریری کلکۃ میں موجود ہے،آپ شافعی المذہب تھے۔(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)