ابو سعید الحاکم عبد الرحمٰن بن محمد بن محمد بن عزیزی بن محمد بن زید بن محمد المعروف بہ ابن درست: اہلِ خراسان میں سے تھے۔فقیہ،شاعر،ادیب،لغوی اور عربی کے بڑے عالم فاضل تھے۔علم لغت میں جوہری کے شاگرد اور واحدی کے استاد ہیں۔۳۵۷ھ میں پیدا ہو گئے تھے۔ان کی کتاب رد علی زجاجی اور دیوان شعر ان کی یادگار ہے۔بعض کتب میں ابن درست کی بجائے ابنِ دوست لکھا ہے۔
(حدائق الحنفیہ)