عبد السلام بن احمد بغدادی: عزیز الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے شیخ، فقیہ، محدث،جامع منقول و معقول صاحب تصنیف تھے،حدیث وبنی الاسلامُ علیٰ خمس کی آپ نے ایک عمدہ شرح لکھی،صاحب کشف الظنون لکھتے ہیں کہ یہ کتاب اگر چہ نہایت نفیس فوائد پر مشتمل ہے مگر یہ کہ مسنف نے شافعی مذہب کے بعض احکام ارکان صلوٰۃ واجبات ئج کو خلاف ان کے تصور کر کے لکھ دیا ہے،اس لیے اس کے اعتماد سے احتراز کرنا چاہئے۔وفات آپ کی ۸۵۹ھ میں ہوئی۔’’رحمت اور‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)