عبدالرحمٰن بن محمد بن عبداللہ نیشا پوری خرقی: ۴۲۹ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے فقیہ فاضل واعظ خوش خلق تھے،مدت تک بخارا میں رہے،جمال الدین ابی نصر احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی تلمیذ ابی زیددبوسی سے پڑھا اور ۵۵۳ھ میں وفات پائی۔خرقی بفتحۂ خاء شہر خرق کی طرف منسوب ہے جو مرو سے تین فرسنگ کے فاصلہ پر واقع ہے اور خرقی بکسر خاء گودڑی فروش کو کہتے ہیں سو یہ ٹھیک معلوم نہیں کہ ان دونسبتوں میں سے آپ کس نسبت کی طرف منسوب ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)