عبدالرحمٰن بن کمال الدین عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ بن محمد بن ہبۃ اللہ عقیلی حلبی حنفی المعروف بہ ابن عدیم: مجد الدین لقب اور ابو المجد کنیت تھی،عالم فاضل، فقیہ محدث،ادیب،عارف مذہب تھے۔۶۱۴ھ میں پیدا ہوئے۔دمشق،حلب،بغدا، قدس،حرمین،روم کے محدثین سے حدیث کو سُنا اور طلب کیا۔آپ ہی ہیں جنہوں نے پہلے پہل جامع حاکم میں خطبہ پڑھا اور ظاہریہ میں جبکہ وہ تعمیر ہوا،درس دیا اور شام کے قاضی القضاۃ ہوئے اور ریاست مذہب امام ابو حنیفہ کی مصر و شام میں آپ کی طر ف منتہیٰ ہوئی۶۷۷ھ میں وفا ت پائی۔’’ کعبۂ شرف‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ