عبدالرحمٰن بن شجاع بن حسن بن فضل بغدادی: ذی الحجہ کے مہینے ۵۳۹ھ میں پیدا ہوئے ابو الفرج کنیت تھی اپنے زمانہ کے امام اجل فاضل بے بدل متدین تھے،علم اپنے باپ ابی العتائم شجاع مدرس مشہد امام ابو حنیفہ سے جو فقہاء مبر زین میں سے مذہب و خلاف کے بڑے عالم تھے،اخذ کیا اور ۶۰۹ھ میں وفات پائی۔ ’’مشہور ادان‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)