ابراہیم بن عیسٰی بن ابراہیم بن محمد فقیہ مکی المشہور بہ ابی سلمہ: اپنے وقت کے امامِ فاضل،فقیہ کامل،مختلف علوم کے صراف،فروع مذہب کے ماہر،فتویٰ میں متحری و متدین تھے،مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونما پاکر وہاں کے علماء وفضلاء سے حدیث ،تفسیر،فرائض،فقہ،حساب وغیرہ علوم اخذ کیے اور آپ سے مکہ معظمہ میں ایک جماعت نے تلمذ کیا۔۱۴؍ماہ رمضان ۱۰۷۶ھ میں فوت ہوئے اور معلّات میں دفن کیے گئے۔’’ریاضِ اجلال‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)