ابوعامر انصاری،انہوں نے آپ سے اہلِ نارکے بارے میں سوال کیا،ان سے فرات البہرانی نے روایت کی،ابوعمر اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ
ابن مندہ نے ان کا ذکرکیا ہے، اورانہیں انصاری لکھا ہے،حالانکہ وہ اشعری ہیں اور ان سے بسندہ بواسطہ سلیم بن جنائزی،انہوں نے فرات البہرانی سے،انہوں نے
ابوعامراشعری سے روایت کی کہ ایک آدمی نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہلِ نار کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،سائل نے بڑاسوال کیا ہےہر بڑا
آدمی اپنے ساتھی پر زیادتی کرتاہے۔