ابوعامر رضی اللہ عنہ یہ ابوموسیٰ کے چچاکے علاوہ کوئی اور آدمی ہیں،ابونعیم نے انہیں اشعری لکھا ہے،ان کے نام اختلاف ہے،حضرمی نے عبید بن وہب،کسی نے
عبداللہ بن وہب،کسی نے عبداللہ بن ہانی اور کسی نے عبداللہ بن عمار لکھاہے،وہ عامر کے والد تھے،انہیں صحبت ملی،اورشامی شمار ہوتے ہیں،ان سے مروی
ہے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنوازداور اشعری کیسے اچھے لوگ ہیں،جو میدانِ جنگ سے نہیں بھاگتےاورنہ کسی سے دھوکاکرتے ہیں،یہ لوگ میرے ہیں،اور
میں ان کا ہوں،اورخلیفہ بن خیاط نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ میں سے تھےجن کا تعلق یمنی قبائل سے تھا،اورشام میں مقیم ہوگئے تھے،ابوعامر
اشعری کا نام لیا ہے،عبدالمالک بن مروان کے عہد میں فوت ہوئے،ابونعیم اور ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہے۔