ابوعامر،کوفی شمارہوتے ہیں،مطین اورطبرانی نے ان کا ذکرکیا ہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوغالب احمد بن عباس سے،انہوں نے ابوبکربن زیدہ سے(ح) ابوموسیٰ کا قول
ہےکہ انہیں ابوعلی نے ،انہیں احمدبن عبداللہ نے ،انہیں سلیمان بن احمد نے،انہیں بن داؤدمکی نے،انہیں مسلم بن ابراہیم نے، انہیں مالک بن مغول نے،انہیں علی بن
مدرک نے،انہیں ابوعامرنے بتایا،کہ ہم میں کچھ کمی تھی، اس لئے انہوں نے حضورِاکرم کی محفل میں آنا چھوڑدیا،آپ نے وجہ دریافت کی توانہوں نے یہ آیت پڑھی،
یَاایھاالذین اٰمنواعلیکم انفسکم،لایضرکم من ضل اذا ھتدیتم آپ نے فرمایا،اس سے مرادمن ضل من الکفار
ہے،احمد بن عبداللہ نے محمد بن محمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے محمد بن موسیٰ سے،انہوں نے مسلم بن ابراہیم سے اسی طرح روایت کی
ہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔