ابوعبداللہ اسلمی،ایک روایت میں ان کی کنیت ابوحدردمذکورہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوسہل غانم بن احمدالحداد میں حاضرتھااورابوالفضل جعفر بن عبدالواحد سے،انہوں
نے ابوطاہر محمد بن احمد بن عبدالرحیم سے،انہوں نے معتمربن سلیمان سے،انہوں نے یزید بن عبداللہ بن قسیط سے،انہوں نے قعقاع بن عبیداللہ سے،انہوں نے
ابوعبداللہ سےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ(فوجی مہم) پر روانہ فرمایا،اوراتفاقاً عامر بن اضبط ہمیں راستے میں مل گیا،پھر راوی
نے وہ قصہ بیان کیا،جس پر
"واذاضربتم فی الارض فتبینو”آیت اتری،اس حدیث کے اسناد میں اختلاف ہے،طبرانی لکھتے ہیںکہ ابوعبداللہ جن سے قعقاع نے روایت کی،وہی ابوحدرد ہیں، ان کی دو کنیتیں تھیں۔