ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ
ابوعبداللہ،انہیں صحبت ملی،ابوقلابہ جرمی اور ابونضر نے ان سے روایت کی ہے،حماد بن سلمہ نے سعید الحریری سے،انہوں نے ابونضرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی
بیمارہوئے،اوردوست احباب عیادت کو آئے،دیکھا کہ وہ رورہے ہیں،احباب نے کہا،کیوں رورہے ہو،کیاتمہیں یاد نہیں کہ حضورِ اکرم نے تمہیں فرمایاتھا،پانی
پیئو،صبرکرو،کہ اب ہماری ملاقات حوض کوثر پرہوگی،انہوں نے جواب دیا،ہاں مجھے یادہے،لیکن میں نے حضورِاکرم سے یہ بھی سنا کہ خدانے انسانی روحوں سے کچھ روحیں
اپنے دائیں ہاتھ میں لیں،اورفرمایا،یہ جنتی ہیں،اورفرمایامیری بلاسے،پھرکچھ اپنے بائیں ہاتھ میں لیں اورفرمایا،یہ دوزخی ہیں،اورفرمایامیری بلاسےاوران سے
ابوقلابہ نے یہ حدیث روایت کی،
بئس سیطۃ المومن زعمواالخ،
ابونعیم اورابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے۔