ابوعیب،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ تھے،صحبت اورروایت سے فیضیاب ہوئے،ان سے ابونصیرہ اورحازم بن قاسم نے دوحدیثیں روایت کیں،ایک یہ ہے کہ جبریل
میرے پاس بخار اورطاعون لے کر آئے،بخار تو میں نے مدینے کے لئے رکھ لیا،اورطاعون شام کو بھیج دیا،طاعون میری امت کیلئے باعثِ شہادت ہے،ان سے مسلم بن عبدللہ
ابونصیرہ نے روایت کی۔
دوسری حدیث بھی ابونصیرہ نے ان ہی سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو گھرسے نکلے،میں ساتھ ہولیا،راہ میں ابوبکرسے اورپھرعمرسے ملاقات
ہوگئی،انہیں بھی ساتھ لے لیا، پھرایک انصار کے گھرکے پاس سے گزرے،صاحبِ خانہ سے فرمایا،کہ ہمیں تازہ کھجور کھلاؤ،وہ کھجورکا خوشہ لے آئے،سب نے
کھجورکھائی،اورپھرپانی پیا،اس کے بعدآپ نے فرمایا،یہی وہ نعمتیں ہیں، جن کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔
یہ حدیث ہیثم بن تیہان کی حدیث سے ملتی جلتی ہے،تینوں نے ذکرکیاہے۔