ابوزہیرانماری یا تمیمی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کے بارے میں حدیث نقل کی ہے،آپ نے فرمایا،جب تم کوئی دعاکرو،تواس کے آخر میں آمین
ضرور کہو،کیونکہ اس کی مثال ایسی ہے،جیسی کتاب یا خط پر مہر،مگراس حدیث کا اسناد درست نہیں۔
ضمضم بن زرعہ نے شریح بن عبید الحضرمی سے،انہوں نے ابوزہیر نمیری سے(انہیں صحبت نصیب ہوئی)روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ تم ٹڈی دل کو ہلاک مت
کرو،کیونکہ یہ خدائی لشکر ہے، ایک روایت میں ان کا نام فلاں بن شرحبیل مذکورہے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔