ابوزہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث بن نمیر بن عامر بن صعصعہ نمیری قرہ بن دعموص کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کا شمار
اعراب بصرہ میں ہوتاتھا،عائد بن ربیعہ نے قرہ بن دعموص نمیر ی سے روایت کی کہ قرہ اور قیس بن عاصم بن اسید،ابوزہیر بن اسید اور یزید بن عمروحضورِ اکرم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور گزارش کی،یارسول اللہ ،آپ ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں،فرمایا،نمازقائم کرو،زکوٰۃ ادا کرو،رمضان کے روزے رکھو،کیونکہ اس مہینے میں
ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔