ابو الیمن بن عبد الرحمٰن بن محمد بترونی حلبی: فقیہ فاضل،جامعِ علوم عقلیہ ونقلیہ متواضع،حسن الخلق،جواد تھے،علوم اپنے زمانہ کے علماء سے حاصل کیے اور مدرسہ عالیہ میں مدت تک مدرس رہے جب آپ کے بھائی ابی الجواد فوت ہوئے تو آپ حلب کے مفتی حنفیہ مقرر ہوئے اور مدت تک افتاء کے کام پر رہے،۱۰۰۴ھ میں حج کر کے دمشق میں آئے جہاں آپ کی بڑی تعظیم و تکریم ہوئی،شعر آپ کے مقبولِ انام تھے۔اسّی سال کی عمر میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)