ابوعتیق،محمدبن عبدالرحمٰن بن ابوبکرالصدیق بن ابوقحافہ قرشی تیمی،یہ صاحب خودان کے والد،ان کے دادااوران کے پرداداابوقحافہ دولت اسلام سے مشرف ہوئے،اس
خاندان کے علاوہ اور کسی خاندان کو یہ شرف حاصل نہیں،یہ عبداللہ بن ابوعتیق کے والد تھے،جواپنی خوش طبعی کی وجہ سے مشہورتھے،کئی راویوں نے ابوعلی
حدادسے،انہوں نے ابونعیم حافظ سے،انہوں نے ابوبکر جعابی سے،انہوں نے حضرت ابوبکرسے روایت کی،کہ ان کے پوتے،محمد بن عبدالرحمٰن،حجتہ الوداع کے دَوران میں
پیداہوئے اورآپ کی خدمت میں لائے گئے،اس خوش بخت خاندان کی چار پشتیں، حضورِاکرم کی زیارت سے مشرف ہوئیں،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔