ابوایوب،ابوموسیٰ نے ان کاذکر کیا ہے،ابوبکر بن ابوعلی نے بھی ان کاذکر کیاہے،اورلکھاہےکہ ان کے ظن کے مطابق وہ انصاری ہیں،اور علی بن مسہر نے افریقی
سے،انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے ابوایوب سے روایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں،اگر ان میں سے کسی
ایک کو بھی چھوڑدے گا،تو وہ جواب دہ ہوگا، اس لئے جب وہ اس سے طالب ِامداد ہو،وہ اسے لبیک کہے،ابوموسیٰ نے اسے مختصراً بیان کیا ہے،اگر موسیٰ کی مراد اس سے
ابوایوب انصاری ہیں،توانہوں نے ان کانام نہیں لکھا،اور نہ کوئی اور ایسی بات لکھی ہے ،جس سےیہ سمجھا جائے،کہ ان کی مراد کیا ہے،اگرابوایوب انصاری کی بجائے
کوئی اور شخص ہے،توگویا ابوایوب انصاری کا تذکر ہ کرنا وہ بُھول گئے ہیں،واللہ اعلم۔