ابوعزہ ہذلی رضی اللہ عنہ:ان کا نام یساربن عبداللہ یا یساربن عبدیایساربن عمروتھا،ابواحمدعسکری کے مطابق ابوعزہ ہذلی یسار بن عامربن تمیم بن لفاتہ بن ملاص
بن خزیمہ بن دہمان بن سعد بن مالک بن ثور بن طانجہ بن لحیان بن ہذیل ہے،بصرے میں سکونت تھی،انہیں صحبت نصیب ہوئی، ایک روایت میں ان کا نام مطربن عکامس ہے
کیونکہ دونوں سے ایک ہی حدیث مروی ہے، ایک روایت میں ابوعزۂ مطرسے مختلف آدمی ہیں اور یہی اکثریت کا خیال ہے ان سے ابوالملیح نے روایت کی۔
اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم،محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے احمد بن منیع اورعلی بن حجر سے (ایک ہی خیال کو)ابراہیم بن اسماعیل سے،انہوں نےایوب بن
ابوالملیح سے،انہوں نے ابوعزہ سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ خداچاہتاہے کہ فلاں آدمی فلاں ملک میں مرے تو وہاں ا سے کوئی کام نکل
آتا ہے۔
ترمذی لکھتے ہیں کہ ابوعزہ کو صحبت ملی اوران کا نام یسار بن عبدتھا،اورابوالملیح بن اسامہ ان کانام عامربن اسامہ بن عمیرہذلی تھا،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان
کا ذکرکیاہے۔