ابوبہیہ فزاری،ان سے ان کی بیٹی بہیہ نے روایت کی،کہ میرے والد نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مُہر نبوّ ت کو ہاتھ لگانے کی اجازت طلب کی،اور آپ کی
قمیص میں ہاتھ ڈال کر اسے چھوأ، پھر انہوں نےدریافت کیا یارسول اللہ!وہ کونسی اشیاءہیں،جن کے استعمال سے روکناناجائز ہے!آپ نے فرمایا،نمک اور پانی،ابن
مندہ اور ابونعیم کے علاوہ ابوموسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ کئی غیرمعروف لوگوں نے بھی ان کا ذکرکیا ہے،ابنِ مندہ نےکنیتوں میں ان کا ذکر
کیا ہے،اس لئے استدراک کی گنجائش نہیں۔