ابو بکر بن بہرام دمشقی نزیل قسطنطیہ: بڑے عالم فاضل،مفنن، خصوصاً ریاضی میں یگانۂ زمانہ تھے۔دمشق میں پیدا ہوئے اور بعد تحصیل علوم و فنون کے قسطنطنیہ کو رحلت کی جہاں وطن اختیار کر کے اکثر مجالس صدور میں داخل ہوئے، ۱۰۹۹ھ میں مدارس سلیمانیہ میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے پھر حلب کی قضاء آپ کو دی گئی اور ماہ جمادی الاولیٰ ۱۱۰۲ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)