ابو بکر بن منصور حلبی المعرو بہ ابن قنصہ: عالم فاضل،فقیہ کامل تھے۔ حلب میں ۱۰۸۴ھ کو پیدا ہوئے اور وہاں کے علماء و فضلاء سے علوم تحصیل کر کے درس و تدریس میں مشغول ہوئے اور چور انوے سال کی عمر میں ہفتہ کے روز ماہ جمادی الاخریٰ ۱۱۷۷ھ میں وفات پائی اور دروازہ قنسرین کے باہر تربت امنیہ میں دفن کیے گئے۔قنصہ آپ کی دادی کا نام ہے۔
(حدائق الحنفیہ)