ابو بکر بن مسعود بن احمد کاسانی: علاؤالدین اور ملک العلماء کے لقب سے ملقب تھے علم علاؤ الدین محمد سمر قندی مصنف تحفۃ الفقہاء او ابی المعین م یمون مکحولی اور مجد الائمہ سرخکی سے اخذ کیا۔کتاب بدائع فی شرح تحفۃالفقہاء اور کتاب السلطان المبین فی اصول الدین[1]بہت عمدہ تصنیف فرمائیں اور آپ سے آپ کے بیٹے محمود بن ابو بکر اور احمد بن محمود مصنف مقدمہ غزنویہ نے تفقہ کیا کہتے ہیں کہ جب آپ نے محمد بن احمد سمر قندی کی ملازمت کی اور ان سے ان کی معظم تصانیف تحفۃ الفقہاء کو پڑھا اور اس کی شرح بدانع نام سے تصنیف کی تو محمد سمر قندی نے نہایت خوش ہوکر اپنی بیٹی فاطمہ سے (جو نہایت شکیلہ و عقیلہ اور کتاب تحفۃ الفقہاء کی حافظ تھیں اور روم کے بادشاہ اس کے خواستگار تھے) ان کی شادی کردی اور مہر کے عوض شرح مذکور کو گردانا۔آپ اکثر فتووں میں خطا کر جاتے تھے جب آپ کی بیوی آپ کو وجہ خطا کی بتادیتی تو آپ اس کے قول کی طرف رجوع کرلیتے تھے۔ آپ کے نکاھ سے پہلے محمد سمر قندی اور ان کی بیٹی فاطمہ کے دستخط سے فتاویٰ جاری ہوتے تھے،جب آپ کا نکاح فاطمہ سے ہو گیا تو تینوں کے دستخط ہونے لگے۔جب آپ دمشق میں پہنچے تو وہاں کے فقہاء آپ سے مناظرہ کے لیے آئے۔آپ نے فرمایا کہ میں اس مسئلہ میں گفتگو نہیں کروں گا جس کی طرف کوئی ایک بھی امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے گیا ہوگا،پس انہوں نے بہت سے مسائل آپ پر ظاہر کیے آپ نے ایک ایک مسئلہ کو ثابت کردیا کہ اس کی طرف امام اعظم کا فلاں فلاں اصحاب گیا ہے پس اسی پر مناظرہ ختم ہوا۔
ابن عدیم کہتا ہے کہ میں نے ضیاء الدین حنفی سے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جب کا سانی کی موت کا وقت قریب آیا تو میں۱۰؍ماہ رجب ۵۸۷ھ کو ان کے پاس گیا، اس وقت وہ سورۃ ابراہیم پڑھ رہے تھے جب آیۂ کریمہ یثبت اللہ الذین اٰمنو با لقول الثابت پر پہنچے تو دوم ہوا ہوگیا او ر حلب کے قبرستان ظاہریہ میں مقام ابراہیم خلیل اللہ میں اپنی بیوی فاطمہ کے پاس مدفون ہوئے۔جب اپ کی بیوی قوت ہوئی تھیں تو آپ کا دستور تھا کہ ہر جمعرات کو ان کی قبر کی زیارت کرتے ۔اب حلب میں ان دونوں کی قبریں زیارت گاہ اور مستجاب الدعوات ہیں اور لوگوں مین خاوند بیوی کی قبر کے نام سے مشہور ہیں،تاریخ وفات آپ کی ’’آفتاب زمانہ‘‘ ہے۔کاسانی طرف شہر کا سان کے منسوب ہے جو نواح شاش میںواقع ہے۔بعضوں نے کہا ہے کہ وہ ترکستان میں دریائے سیحون کے خلف میں ہے،پہلے برا آباد تھا اب تر کستانیوں کے متاتر حملوں سے ویران ہو گیا ہے۔
1۔ ’’تفسیر قرآن کتاب تاویلات‘‘ (بزکلمان)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)