ابوالضحاک،غیرمنسوب ہیں ،ان کی حدیث کے راوی کوفی ہیں حسن بن سفیان نے انہیں صحابی شمار کیاہے،ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے
ابوعمربن ہمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے جبابرہ ،ابن المغلس سے،انہوں نے ابو الضحاک انصاری سے روایت کیا،کہ جب رسول اکرم خیبرکوروانہ ہوئے
توآپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقمتہ الجیش پر مقررفرمایا،توحضورِاکرم نے ان سے فرمایا،جبریل تم سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ،مجھے اس
سے خوشی ہوئی،کہ جبریل مجھے پسندکرتے ہیں،آپ نے فرمایا، اے علی!تمہیں وُہ ذات بھی پسند کرتی ہے،جوجبریل سے بڑی ہے،یعنی خدائے عزوجل،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے
ان کا ذکرکیاہے۔