ابوضمضم رضی اللہ عنہ غیرمنسوب ہیں،ان سے حسن ابوالحسن اورقتادہ نے روایت کی،کہ ابوضمضم رضی اللہ عنہ نے کہا،اے اللہ میں اپنی آبرو تیرے بندوں پر قربان
کرتاہوں،ابن عینیہ نے عمرو بن دینارسے،انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی نے دعامانگی، اے اللہ میں اپنی آبروتیرے بندوں
پرقربان کرتاہوں،کیونکہ میرے پاس مال نہیں ہے، کہ جوان تک پہنچ سکے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص کے بارے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ ضرور
بخشاجائےگاوہ ابوضمضم ہوسکتاہے،اورثابت نے انس سے ایک حدیث روایت کی، آپ نے فرمایا،کیاتم ابوضمضم کی طرح بنناپسندنہیں کرتے،انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ!
ان میں کونسی خاص بات ہے،فرمایا،ابوضمضم ہرصبح کودربارِخداوندی میں عرض پرداز ہوتاہے،
الھم انی قد تصدقت عرضی علی من ظلمتی
،ابوعمرنے ذکرکیاہے۔