ابوضمیری مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم ان کا تعلق حمیر کے قبیلے سے تھا،بقول امام بخاری،ان کا نام سعد تھااورآلِ ذی ہزن سے تھے،یہی رائے ابوحاتم کی
تھی،لیکن انہوں نے ان کا نام سعید حمیری لکھاہے،ایک روایت میں ان کا نام روح بن سندراورایک روایت میں روح بن شیرزاد ہے،لیکن پہلی روایت درست ہے،حضورِاکرم نے
ان کے لئے اوران کے اہلِ بیت کے لئے ایک فرمان لکھ دیاتھا،جس میں مسلمانوں کو ان سے حُسن سلوک کی دعوت دی تھی،وہ حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ بن ابوضمیرہ کے
داداتھے،ان کی اولادان کی حدیث کی روای ہے،لیکن اس کا اسناد قابل حجت نہیں۔
حسین بن عبداللہ،حضورِاکرم کایہ فرمان لے کر مہدی عباسی کی خدمت میں حاضرہوا،مہدی نے اس فرمان کو سَرآنکھوں پر رکھا،اورحسین کوتین سو دینار عطاکئے،تینوں نے
ذکرکیاہے۔