ابوضمرہ بن عیص ازقریش رضی اللہ عنہ:ان کا شمار
المستضعفین من الرجال والنساء والولدان
میں تھا،جب فرمان میں ان کا ذکرعورتوں اوربچوں کے ساتھ کیاگیا،تووہ دربارِرسالت میں حاضری کے لئے روانہ ہوگئے،اورجب تنعیم کے مقام پر پہنچے تو فوت ہوگئے،اس
پر یہ آیت اتری،
و من یخرج من بیتہٖ مھاجرا الی اللہ و رسولہٗ ثم یدرکہ الموت فقد وقع اجرہٗ علی اللہ
سعید بن جبیرسےمروی ہے،کہ جس شخص کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی ہے،اس کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ابوضمرہ کے علاوہ اوربھی کئے نام لیے گئے ہیں، اورکنیتوں
کے تحت کئی ایک کا ذکرہواہے،مگرنام نہیں لیاگیا،اوراسماء کے تراجم میں ہم نے کسی اورراوی سے ضمرہ بن عیص کا ذکرکیا ہےجونہ ابوضمرہ ہے نہ ابوالعیص
ہے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔