ابوحاطب بن عمرو بن عبدشمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،قرشی،عامری، سہیل بن عمر کے بھائی تھے،مہاجرین حبشہ میں ان کا نمبر
پہلاتھا،ابوعمراور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہےاور ان دونوں نے اسحاق سے ان کا ذکر کیا ہے،اور یونس بن بکیر نے ابنِ اسحاق سے جن کا ذکر ہے،ان کا نام حاطب
ہےاور اسماء میں ہم ان کا ترجمہ لکھ آئے ہیں،زبیر بن بکار اور ہشام بن کلبی نے ان کایہی نام لکھاہے اور ابن ہشام نے بکائی سے،انہوں نے ابن اسحاق سےابوحاطب
روایت کیاہے اورسلمہ نے بھی ابنِ اسحاق سے یہی نام روایت کیا ہے،ابوعمر اور ابواسحاق نے ان کا ذکر کیا ہے۔