ابوحبہ رضی اللہ عنہ،بن غزیر بن عمرو بن عطیہ بن خنساء بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن تجار انصاری،خزرمی،نجاری،بقول طبری ان کا نام زید بن غزیہ تھا،اور
نسب جواوپر مذکورہے وہ غزوۂ احد میں شریک تھےاور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،موسیٰ بن عقبہ نے ان کا ذکر شہدائے یمامہ میں کیا،وہ بنومالک بن نجار سے،مازن بن
نجار کے بھائی تھے،ابومعشر نے لکھا ہے،کہ جنگ یمامہ میں بنو مازن بن نجار سے جو قتل ہوئے،ان میں ابوحبہ بن غزیہ بھی شامل تھے،یہی رائے سیف کی ہے،
ابوعمرکاقول ہے کہ یہ ابوحبہ خزرجی تھےاور بد ر میں شام نہیں تھےاور ان سے پہلے جو مذکر ہیں،وہ اوسی ہیں اور بدری،ابوحبہ بن غزیہ کے دوبھائی تھے،حمزہ اور
تمیم،اور ان کے بیٹے سعید یوم الحرہ کو قتل ہوئے تھے اور وہ حمزہ بن سعید کے والد تھے،جوبنومالک کے شیخ تھے،ابوعمر کا یہ کہنا کہ ایک روایت میں ان کی کنیت
ابو حنہ(بہ نون) بھی ہے ،بالکل غلط ہے،یہ ابو حبہ ہیں اور بدری نہیں ہیں، بقول ابن مندہ یہ ابو حبہ بن غزیہ ہیں اور سعید بن خشیمہ کے اخیانی بھائی ہیں،اور
اس سے پیشتر کے ترجمے میں یہ مذکورہوچکا ہے،کہ وہ سعد بن ابی حبہ کے اخیانی بھائی ہیں۔
ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے دربارۂ مقتولین جنگ یمامہ از انصار از بنو مازن بن نجار،ابوحبہ بن غزیہ،بن عمرو کا ذکر کیا ہے،ابن مندہ
اور ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔