ابوحبیش الغفاری،ابونعیم،ابوزکریا،ابنِ مندہ اور ابوبکر بن ابوعلی نے انہیں باب الحاء (بے نقطہ) میں ذکر کیا ہے، ابوعبداللہ بن مندہ نے باب الخاء(بانقطہ)
میں نون اور سین کے ساتھ لکھاہے (خنیس )ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابی عاصم،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے ابراہیم
بن عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے راویت کی ،انہوں نے ابوحبیش غفاری کو یہ کہتے سُنا،کہ وہ ایک غزوے میں حضور اکرم کے ساتھ تھے،جب وُہ بہ مقام عفان
پہنچے،تو حضورِاکرم کے صحابہ بھی وہاں پہنچ گئے ،اورکہنے لگے،یارسول اللہ، ہم بھوک کے ہاتھوں سخت لاچار ہیں،ہمیں سواریوں کو ذبح کرنے کی اجاز ت فرمائیے،پھر
حدیث بیان کی،امیر ابونصر نے ان کانام اخنیس لکھاہے۔