ابوحمیضہ مزنی رضی اللہ عنہ
ابوحمیضہ مزنی،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے عمرو بن اسحاق بن علاء سے،انہوں نے ابوعلقمہ نصر
بن خزیمہ بن جنادہ سے روایت کی،کہ ان کے والد نصر بن علقمہ سے،انہوں نے اپنے بھائی محفوظ بن علقمہ سے،انہوں نے ابن عائد سے،انہوں نے عصیف بن حارث سے،انہوں
نے ابوحمیضہ مزنی سےروایت کی،کہ ہم ایک موقعہ پر حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے میں شریک تھے،حضورِاکرم اس اثنا میں ایک مرد اور ایک عورت سے
گفتگو میں مشغول ہوگئے،ہم آہستہ آہستہ کھاتے رہے،اتنے میں حضورِ اکرم باتوں سے فارغ ہو کر کھانے میں ہمارے ساتھ شریک ہوگئے،پھر فرمایا،اس طرح کھاؤ، جس طرح
مسلمان کھاتے ہیں،ہم نے کہا ،یارسول اللہ،وہ کیا طریقہ ہے؟آپ نے ایک بڑا سا لقمہ اٹھایا اور فرمایا،اس طرح کے پانچ چھ لقمے،اس کے بعد اگر کوئی اور چیز
ہو،تووہ،ورنہ پانی پئے اور اٹھ کھڑا ہو،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔