ابوحماد انصاری یا ابوحامد،ابنِ لہیعہ نے وہب بن عبداللہ سے،انہوں نے عقبہ بن عامر سےاور حماد انصاری سےجوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں،روایت
کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جس شخص نے اپنے مومن بھائی کا کوئی قصور دیکھا اور پردہ پوشی سے کام لیا،وہ یوں سمجھے،گویااس نے کسی ایسی بچی کو زندہ کردیا جسے زندہ
دفن کردیاگیاتھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔