ابوحصیفہ مصغر،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور بتایا ہے،کہ طبرانی وغیرہ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے، ابو موسیٰ نے ابوغالب احمد بن عباس سے انہوں نے ابوبکر
بن ریدہ سے(ح) ابوموسیٰ نے کہا کہ انہیں ابوعلی نے اور ابونعیم نے بتایا،کہ ہمیں سلیمان بن احمد نے ،انہیں محمد بن نصر صانع نے،انہیں محمد بن اسحاق،انہیں
یحییٰ بن یزید بن عبدالملک نے اپنے والد سے،انہوں نے یزید خصیفہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا،کہ خوش چہرہ لوگوں سے بھلائی کی التماس کرو،اوراسی اسناد سے یزید بن خصیفہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے داداسے روایت کی،حضورِاکرم نے
فرمایا،جب تم گھر سے نکلوتو
لَاحولَ وَلَاقُوَّۃَ اِلّابِاللہ تَوَکَّلتُ عَلی اللہ
،
اور
حَسبِی اللہُ وَنِعمَ الوَکِیل
پڑھ لیا کرو، ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اورلکھاہے،کہ ابونعیم نے دونوں کو ایک سمجھا ہے، واللہ اعلم۔