ابوحثمہ،ان کے بیٹے کا نام سہل تھا،اور ان کا نام عبداللہ یاعامر بن ساعدہ بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس
انصاری،اوسی،حارثی تھا،غزوۂ احد میں شریک تھے، اور اُحدتک حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقیب تھے،غزوۂ خیبر میں شریک تھے اور حضورِ اکرم نے مالِ غنیمت
سے انہیں گھوڑے کا حصہ بھی دیا تھا،خیبر کے بعد تمام غزوات میں شام تھے، حضورِاکرم کے عہد میں نیز حضرت ابوبکر صدیق،عمراور عثمان رضی اللہ عنہم کے عہد خلافت
میں بھی پاسداری کا منصب ان کے پا س تھا،امیرمعاویہ کے دَور حکومت میں ان کی وفات ہوئی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،ہم نے عامر اور عبداللہ کے تراجم میں ان کا
ذکر کیاہے۔