ابوحازم التمارالبیاضی،اوربیاضہ
انصارکاقبیلہ ہے،ان کانام عبداللہ بن جابربتایاگیاہے،مالک نے یحییٰ بن
سعیدسے،انہوں نے محمد بن ابراہیم التیمی سے،انہوں نے ابوحازم التمارسے،انہوں نے
بیاضی سے روایت کی،کہ ایک بارحضورِاکرم مسجد میں تشریف لائے،اورصحابہ نماز پڑھ رہے
تھے اوران کی قراءت کی آوازسنائی دےرہی تھی،فرمایا،نمازگزاراللہ سے سرگوشی
کررہاہوتاہےاس لئے تمہیں یہ امرپیشِ نظررکھناچاہیئے کہ وہ کس سے سرگوشی
کررہاہے،اورشورنہیں کرناچاہئیے۔
اسی حدیث کویزیدبن ہاد اورولید بن
کثیرنے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے بیاضی سےاورلیث بن سعدنے
ابن الہاد سے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے عطاء سے، انہوں نے ایک آدمی
سے،اس نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان
کا ذکرکیاہے۔