ابوحریرہ یا ابوالحریر،بقول جعفر انہیں صحبت نصیب ہوئی،ہشیم نے ابواسحاق کوفی سے انہوں نے ابو حریرہ سے روایت کی،کہ عبداللہ بن سلام نے حضوراکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے گزارش کی،یارسول اللہ،ہم اپنی مذہبی کتابوں میں آپ کے بارے میں لکھا پاتے ہیں،کہ آپ عرش مجید کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ کے رخسار سُرخ ہیں،یہ
وہ باتیں ہیں،جو آپ کے بعد امت ِ محمدیہ کو بتائی جائیں گی،اسے احمدبن عبداللہ الخزاعی نے ہشیم سے روایت کی اور بتایا کہ اصحابِ رسول میں ایک ابوحریر
تھے،حاکم نے بھی اسی طرح بیان کیا ہےاور نام ابوحریرلکھا بغیراز ہاء،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔