ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ
ابوحسین یا ابوحسان مولیٰ بنونوفل،صحابہ میں شمار ہوتے ہیں،لیکن یہ غلط ہے،عباس الدوری نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے صالح بن کیسان سے،انہوں نے
محمد بن المنکدر سے، انہوں نے ابوحسین سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کے دن بلا فخرمیں لوگوں کا سردار ہوں گا،عبد بن حمید نے
یعقوب سے روایت کی اور حسان نام لِکھا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔