ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی،ابومنصوربن مکارم المؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی
کثیرسے،انہوں نے ابوابراہیم سےجوبنواشہل سےتعلق رکھتے تھے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کونمازجنازہ میں ذیل کی
دُعاپڑھتےسنا،
اللّھمّ اغفرلی ومیتنا و غائبنا و شاھدنا،الخ
ابواحمد عسکری نےان کاذکرکیاہے،عبدالاشہل ابوابراہیم بن عبدالاشہل نےاپنے والد سےنمازجنازہ کی دُعانقل کی ہے،ابواحمد نے عبدالاشہل کوآباء الادنی میں
شمارکیاہے، حالانکہ وہ ابوالبقیلہ ہیں،اورانصاری ہیں،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔